لاہور:(روزنامہ دنیا ) رائیونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف فوری ایف آ ئی آر درج کرنیکا حکم دے دیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے رائیونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو بذریعہ ٹیلی فون ملزم کے خلاف فوری ایف آ ئی آر درج کرنیکا حکم دیا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،بچی کے والدین کے مطابق بچی نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے سکول میں پڑھنے گئی تھی، واپسی پر اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔