گوجرانوالا: آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کا جشن، مقبول گجر کی شدید ہوائی فائرنگ

گوجرانوالا: آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کا جشن، مقبول گجر کی شدید ہوائی فائرنگ

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں کشمیر ایل اے 2 جموں کا الیکشن جیتنے والے مقبول گجر اور سابق ایم این اے میاں طارق کے حامیوں نے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانون کو بندوق کی نوک پر رکھ لیا۔

اس دوران جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی گئی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا۔