پاکپتن: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر نامعلوم ملزمان نے لڑکے لڑکی کو برہنہ کر کے سر اورنازک اعضاء اور پاؤں کاٹ کرقتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس کے گاؤں 72 ڈی کےقریب سے نہر سے دو نعشیں ملی ہیں، نعشوں میں ایک لڑکے کی جبکہ دوسری نعش لڑکی کی تھی، جہنیں برہنہ کر کے سر، پاؤں اور دونوں اور نازک عضاء کاٹ کرقتل کرکے نہر میں پھینکاگیا تھا۔
نعشیں نہر میں موجود تھیں جہنیں ریسکیو اہلکاروں کے نکالنے کے بعد نعشوں کی شناخت کیلئے تھانہ ملکہ ہانس پولیس کی اہل دیہہ سے پوچھ گچھ کاعمل جاری ہے۔
دونوں ڈیڈ باڈیز ناقابل شناخت قرار دیدی گئی ہیں جبکہ ریسکیو نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں ہیں۔