کراچی: کورنگی نمبر چھ میں دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر دکان لوٹ لی

Published On 03 August,2021 01:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چھ میں دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر دکان لوٹی اور فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، شہریوں کی دہلیز پر لٹنے کے بعد اب دکانیں لٹنے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ، کورنگی 6 میں دو ملزمان نے دکان میں لوٹ مار کی واردات کی۔

وادرات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اکیلے دکان کو دیکھا۔ ملزم نے ساتھی کو پستول تھمایا اور دکان میں داخل ہوا کاوئنڑ سے کیش نکال کر تھیلی میں ڈالا، ملزمان بلا خوف واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

ملزم اپنی شناخت چھپانے کے لئے رومال کا سہارا لیتا رہا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس حکام کی جانب سے روایتی موقف سامنے آیا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا 

Advertisement