کراچی: نجی سکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار

کراچی: نجی سکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار

پولیس حکام کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوا، نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم پہنچانے کے لیے روانہ ہو رہی تھی، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔

ڈرائیور وین کو مسکین گلی میں چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہوگیا، میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی جبکہ متاثرہ کمپنی کے ملازمین سے بھی ڈرائیور سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔