لاہور: (دنیا نیوز) کورونا مرض سے تنگ آ کر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے گوالمنڈی میں کورونا مرض سے تنگ آ کر گوجرانوالا کے رہائشی کاشف نے پھل کاٹنے والی چھری سے اپنا گلا کاٹا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، زخمی نوجوان کو میو اسپتال منتقل کیا گیا،جانبر نہ ہو سکا۔ لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔