رائیونڈ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، 2 روز بعد مقدمہ درج

رائیونڈ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، 2 روز بعد مقدمہ درج

گھروں میں کام کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی واردات سامنے آگئی۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون خیابان امین روڈ پر پیدل آرہی تھی کہ نامعلوم شخص نے لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور گھر میں ملازمہ کی ضرورت کے حوالے سے موبائل نمبر مانگا۔

اگلے روز نامعلوم شخص نے فون کر کے رائیونڈ بلایا ،خاتون وہاں پہنچی تو وہ شخص موٹر سائیکل پر بیٹھا کر کسی مکان میں لے گیا، مکان میں پہلے سے ایک اور شخص بھی موجود تھا،دونوں ملزمان نے اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔۔ خاتون نے فون کر کے خاوند کو واقعہ کی اطلاع دی،جو موقع پر آگیا۔

ملزمان نے خاوند کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔