کراچی، سابق پولیس اہلکار سمیت 2 شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

کراچی، سابق پولیس اہلکار سمیت 2 شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

  کراچی کے علاقے محمود آباد میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملزمان سابق پولیس اہلکار سے ریٹائرمنٹ کے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ محمود آباد کے ہی علاقے لیاقت اشرف کالونی میں بینک سے رقم نکلوانے والے نوجوان کو لوٹ لیا گیا۔

دوسری جانب بفرزون میں ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔