لاہور: مغلپورہ میں ڈاکو پٹرول پمپ سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

لاہور: مغلپورہ میں ڈاکو پٹرول پمپ سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں واقع پٹرول پمپ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہلہ بول دیا، واردات یو ای ٹی کے سامنے پی ایس او پمپ پر ہوئی۔ ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد سرعام فائرنگ بھی کی۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود مغلپورہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔