تربت: (دنیا نیوز) بلوچستان کے شہر تربت میں انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا جبکہ تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے مبینہ دہشتگرد سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملزمان رواں ماہ گوادر میں چائینزکانوائے پرخودکش حملہ کے سہولت کاری میں ملوث تھے جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ ہمسایہ ملک میں موجود ہے۔۔