کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

Published On 27 September,2021 12:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شیرپاؤ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، شاہ لطیف میں بھی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے بعد ایک زخمی سمیت تین ڈاکووں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

شیرپاؤ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ملزم اسامہ عرف چنگاری زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ساتھی سمیت چلتی ٹریفک میں لوٹ مار کی تھی، ملزم سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کا ساتھی مقابلے کے دوران فرار ہوگیا۔

دوسری جانب شاہ لطیف میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار ہو گئے۔
 

Advertisement