گوجرانوالہ:بدبخت باپ جوئے میں 21سالہ بیٹی ہار گیا،55سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

گوجرانوالہ:بدبخت باپ جوئے میں 21سالہ بیٹی ہار گیا،55سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ملزم طارق کرکٹ میچ پر 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ہار گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اپنی 21 سالہ بیٹی کا نکاح زبر دستی 55 سالہ جواریے سے کر دیا۔

دلہن کی والدہ کے مطابق شادی کی پہلی رات ہی دولہا نے دلہن سے جوا میں جیتنے کا انکشاف کر دیا جبکہ بیٹی کو داماد پہلی رات تشدد کا نشانہ بناتا رہا،بچی کے چہرہ پر زخموں کے واضع نشانات ہیں۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچی نے گھر آنے کے بعد واپس جانے سے انکار کیا تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے تشدد کر کے ماں کا بازو توڑ ڈالا اور بچی کو زبردستی اٹھا لے گئے جبکہ تھانہ گکھڑ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔