کراچی: ڈکیتوں نے ایک اور ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، فیڈرل بی ایریا میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

کراچی: ڈکیتوں نے ایک اور ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، فیڈرل بی ایریا میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ خواب بن گیا۔ شہریوں کی زندگیاں اور قیمتی اشیا کرمنلز کے رحم و کرم پر ہیں۔ لائنز ایریا میں ڈکیتوں نےفوڈ ڈلیوری بوائے کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ نوجوان گھر میں کھانا پہنچانے آیا تھا لیکن دوموٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن گیا۔ ملزمان سیکنڈوں میں نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں تین مسلح ملزم موٹرسائیکل پر گھر کے باہر موجود 3 شہریوں کو لوٹنے پہنچے، ڈاکووں نے دو شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا، ساتھ ہی شہری پر تشدد کیا۔

پلٹ کر شہری نے بھی ڈاکو کو تھپڑ رسید کردیا۔ اناڑی ملزم سے فرار ہوتے ہوئے گولی بھی چل گئی۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔