کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 12 سالہ بچے نے کار شاہراہ پر دوڑاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی، روکنے پر رونے لگا اور خود کو پولیس اہلکار کا بیٹا بتاتا رہا۔
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کی سڑک پر دوڑتی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ شہری نے کار کو روکا تو انکشاف ہوا کہ کار میں 5 بچے سوار ہیں جن میں سے ایک 12 سالہ بچہ کار چلا رہا تھا۔ پکڑے جانے پر بچے رونے اور ہاتھ جوڑنے لگے۔ 12 سالہ ڈرائیور کہتا رہا کہ "ابو پولیس میں ہیں"۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچوں کی عمر بہت کم تھی، وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔