کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ملزم سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 17 October,2021 12:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضلع ایسٹ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دیگر دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، دو موٹر سائیکل، موبائل فونز، پرس اور نقدی برآمد کر لی، ملزمان میں سلیم، ساجد اور عاطف شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement