ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد شہزاد نامی مسافر ڈرائیور کی ملازمت کے لیے ترکی جا رہا تھا جبکہ مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر نے جعلی لائسنس پر ڈرائیور کی ملازمت کے لئے ورک ویزا حاصل کیا تھا، گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔