ٹک ٹاکر عائشہ کیس: ایف آئی اے کو بیان کا انتظار، موبائل فون کا فرانزک آڈٹ بھی نہ ہو سکا

ٹک ٹاکر عائشہ کیس: ایف آئی اے کو بیان کا انتظار، موبائل فون کا فرانزک آڈٹ بھی نہ ہو سکا

گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کی جانب سے ویڈیو شئیر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کو درخواست جمع کروائی تھی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد ابھی تک ٹک ٹاکر عائشہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ بیان ریکارڈ کروانے بھی نہیں آئی جبکہ درخواست میں درج ان کا نمبر بھی بند ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹک ٹاکر عائشہ ابھی تک موبایئ فون بھی فرانزک کے لیے جمع نہیں کروایا جس کی وجہ سے تحقیقات کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔