ساہیوال:پولیس مقابلے میں بینک ڈکیتی کرنیوالے چار ڈاکو مارے گئے

Published On 05 November,2021 10:55 pm

ساہیوال:(دنیا نیوز)پولیس مقابلے میں تھانہ یوسف والا کے علاقے میں بینک ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے چار ڈاکو مارے گئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال میں تھانہ یوسف والا کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا جس دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ ڈاکو بینک ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے ،تھانہ یوسف والا کے قریب پولیس اور ڈاکوأں کا سامنا ہو گیا ،پولیس کو دیکھ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تھی جبکہ پولیس نے سیلف پرٹیکشن کے لئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے 4 ڈاکو مارے گئے۔
 

Advertisement