نوشہرہ: جائیداد تنازع پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا، ملزم گرفتار

نوشہرہ: جائیداد تنازع پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر مشتعل ہوکر چھوٹے بھائی ولایت خان نے فائرنگ کر دی جس کے باعث بڑا بھائی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بھائی اور بھتیجے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں نو عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شہریوں اور ریسکیو1122نے جاں حق جان محمد مقتول کی نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔ جہاں پر پانچ سالہ بچے زکریا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج لیا اور ملزم ولایت خان کو حراست میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔