لاہور:(دنیا نیوز)گرین ٹاؤن میں نویں کلاس میں نمبر کم آنے پر 16 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 16 سالہ اقصیٰ نے پستول کیساتھ سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اقصیٰ کے کم نمبر آنے پر بہن بھائی مذاق اڑاتے تھے جبکہ مذاق سے دلبرداشتہ ہو کر اقصیٰ نے خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق جائےوقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔