منڈی بہاؤ الدین: (دنیا نیوز) سنگدل خاتون نےتیسری شادی کے لئے آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو ابدی نیند سلا دیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے جلا کر نہر میں پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے نواحی سندھانوالا میں بیوی جلاد بن گئی اور تیسری شادی کے جنون میں 55 سالہ روبینہ نے اپنے خاوند یوسف کو قتل کر دیا اور اسکی لاش کا نام و نشان مٹانے کیلئے لاش کے ٹکڑے کر کے ویرانے میں جا کر آگ لگا دی، پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔
پولیس نے بتایا روبینہ کی مقتول یوسف کے ساتھ بیس سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ مدعی بن کر پولیس کو چکمہ دینے لگی، پولیس نے جب مختلف زاویوں سے تفتیش کی تو روبینہ کو آشنا اشرف سمیت ایک ماہ بعد گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس نے آلہ قتل برآمد کرنے کے علاوہ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول یوسف کا سر بھی بر آمد کر لیا، مقتول 3 بچوں کا باپ تھا۔