لاہور ہائیکورٹ نے 3 بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے 3 بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے ثمرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے دو بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے، شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے، عدالت کمسن بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے بچی کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر نے کا حکم دیا، بچی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بچی کو بھی ماں کے ساتھ روانہ کردیا گیا۔