رحیم یار خان:غیرت کے نام پر 4خواتین قتل

رحیم یار خان:غیرت کے نام پر 4خواتین قتل

رحیم یار خان میں قتل کا واقعہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر غیرت کے نام پر چار خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ترجمان رحیم یار خان پولیس کے مطابق خواتین کو قتل کرنے والے مبینہ ملزمان ساجد اور سلمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رحیم یار خان میں 4 خواتین کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا حکم دیا ۔