کوئٹہ ویڈیو سکینڈل،ملزمان کیخلاف منشیات رکھنے پر ایک اور مقدمہ درج

کوئٹہ ویڈیو سکینڈل،ملزمان کیخلاف منشیات رکھنے پر ایک اور مقدمہ درج

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر نجی ہاؤسنگ سکیم کے ایک مکان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے ۔

برآمد شدہ منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں جس پر پولیس نے ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزمان ہدایت اللہ خلجی اور خلیل خلجی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔