پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی کی بندش اور ذخیرہ اندوزی پر 13 فلنگ سٹیشنز سیل کرتے ہوئے مینجروں کو گرفتارکرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھرمیں فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا گیا، پمپس پر پٹرول کی فروخت کی بندش اور ذخیرہ اندوزی پر 13 فلنگ سٹیشن سیل کئے گئے، کارروائی کے دوران 13 فلنگ سٹیشنوں کے مینجروں کو گرفتار کیا گیا۔
کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر شہر بھر میں 22 ریسٹورنٹ مینجروں کو گرفتار کیا گیا، ریسٹورنٹس میں پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس میں کھانا کھلایا جا رہا تھا۔