سرگودھا: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

سرگودھا: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

سرگودھا کے وقار ٹاؤن میں ڈاکو گھر میں گھس کر 82 تولہ سونا اور 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر پولیس کی طرف سے شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی،کار سوار ڈاکوﺅں کو ناکہ پر روکنے پر ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں کیساتھ فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران دو ڈاکوﺅں کی نعشیں قریبی کھیت سے ملیں، ڈاکوﺅں کی شناخت عامر عرف عامری اور خضر حیات کے نام سے ہوئی، ڈاکوﺅں سے مال مسروقہ برآمد کر کے واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔