رینالہ خورد:(دنیا نیوز) غیرت کے نام پر ایک اور "قندیل بلوچ " بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گئی، ماڈل سدرہ فیصل آباد سے عید منانے اپنے گھر آئی تھی۔
رینالہ خورد کے نواحی گاؤں پانچ ون آر میں ماڈل قندیل بلوچ کی طرح غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، 22 سالہ سدرہ ماڈلنگ سے وابستہ تھی اور اسلام آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی جس کو اس کا بھائی ماڈلنگ سے منع کرتا تھا۔
سدرہ عید کی چھٹیوں میں اپنے آبائی گھر رینالہ خورد آئی ہوئی تھی جہاں اسکے بھائی نے اس کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، ملزم بھائی موقع سے فرار ہو گیا۔
مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر ماڈل سدرہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔