چنیوٹ: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، 3 افراد قتل

Published On 08 May,2022 06:38 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چنیوٹ کے لاہور روڈ پر واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل پر سوار مخالفین نے کار سواروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 3 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شفقت ، منظور ، عمر دراز کے نام سے ہوئی، فائرنگ سے ایک یوسف نامی شہری زخمی ہوا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان 2 کاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

Advertisement