چنیوٹ: سونے کا لالچ، دوستوں نے ملکر دوست کو قتل کر دیا

چنیوٹ: سونے کا لالچ، دوستوں نے ملکر دوست کو قتل کر دیا

ڈی ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی پولیس نے کاررواٸی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث 4 ملزمان ملزمان کو گرفتار کر کیا ہے، انیل نامی نوجوان کو دوستوں نے قتل کر کے بوری بند لاش قبرستان کے باہر پھینک دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے سونے کی انگوٹھی اور سونے کی چین کی خاطر لالچ میں آ کر اپنے دوست کو قتل کیا، ملزمان نے لاش کو 28 سے 30 گھنٹے چھپائے رکھا، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کر اعتراف کر لیا۔