کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اسمنگلی کے علاقے کلی نوحصار میں فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زمان مندوخیل کے نام سے ہوئی ہے، اس کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔