بہاولنگر: پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

بہاولنگر: پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

بہاولنگر کے تھانہ بی ڈویژن نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے 3 مختلف گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ 86 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، ملزمان میں محمد وحید، شعیب، شان علی، محمد اعجاز، احمد فرید، محمد سلمان، محمد اکرم اور محمد عثمان شامل ہیں۔

ڈی ایس پی صدر بہاولنگر کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔