ایبٹ آباد: پاک فوج کیخلاف توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزم گرفتار

ایبٹ آباد: پاک فوج کیخلاف توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان اعلیٰ عسکری قیادت کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنائے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، ملزمان کو ہری پور، بٹگرام اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔