ملتان ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے آئس برآمد

Published On 22 November,2022 02:15 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی، جدہ جانے والے مسافر سے 2.200 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورسز نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے 2.200 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی، مسافر محمد الیاس اور اس کی اہلیہ نے آئس ہیروئن بیگ میں موجود پولیتھین پیکٹس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
 

Advertisement