پاکپتن: لا پتہ ہونے والی خاتون کی لاش تین سال بعد گھر سے برآمد

Published On 22 January,2023 04:47 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز)3 برس قبل لا پتہ ہونے والی خاتون کی لاش گھر کے صحن سے برآمد ہوگئی، شوہر ہی قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر میں دفن کرکے خاتون کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچا دیا تھا۔

قتل کے 3 سال بعد ملزم کے دوست نے پولیس کے سامنے بھانڈہ پھوڑ دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش کی باقیات گھر سے برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق تاحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی، ملزم سے تفتیش جاری ہے، 22 سالہ ماریہ 3 سال قبل لا پتا ہوئی تھی۔
 

Advertisement