مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

مسلح افراد نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر واقعہ لیویز چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں منظور احمد اور محمد اسلم شامل ہیں۔

مسلح افراد لیویز اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فورسز نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔