پرانی دشمنی پر پیشی سے واپس جاتے ہوئے دو سگے بھائی قتل

پرانی دشمنی پر پیشی سے واپس جاتے ہوئے دو سگے بھائی قتل

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کے بھائی نے ایک سال قبل ملزمان کے ایک فرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا، ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔