حالات سے تنگ آکر شہری نے تمام گھروالوں کوزہر کھلا دیا، بچی جاں بحق

حالات سے تنگ آکر شہری نے تمام گھروالوں کوزہر کھلا دیا، بچی جاں بحق

 ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر10میں اظہر نامی شخص نے پہلےبیوی پھر بچوں کو زہر دیا، ملزم نے بیوی بچوں کو نیلا تھوتھا زہردینے کے بعد خودکشی کی بھی کوشش کی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود دیگر 3افرادکوطبی امداد دی جارہی ہے، بچ جانےوالوں میں بیوی اور4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق بچی کی شناخت ام ہانیہ کےنام سےہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہسپتال میں موجود ہے ،  پڑوسیوں نے ہسپتال انتظامیہ کوبیان میں بتایا کہ اظہر فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں سے اسے نکال دیا گیا تھا جبکہ متاثرہ خاندان کرائےکےمکان میں رہائش پذیرتھا۔