اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،6ملزم گرفتار

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،6ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اسلام آبادموٹروے کے قریب کارسے60 کلو چرس اور20 کلو400 گرام افیون برآمد کی  گئی ہے ،  بین الصوبائی سمگلنگ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق اسلام آبادایکسپریس ہائی وےکھنہ پل کےقریب راولپنڈی کےرہائشی سے1 کلو چرس برآمد جبکہ راولپنڈی ڈھوک حسو کےقریب مردان کی رہائشی خاتون سے ایک  کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔

ایک اور کارروائی میں لاہور جی پی اوآفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالےپارسل سے857 گرام آئس برآمدکی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق اےاین ایف اورایف سی کی بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کےقریب مشترکہ کارروائی میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی202 کلو800 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔