راولپنڈی: نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کردیا

Published On 02 April,2023 08:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے حملہ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد گلہ کاٹ دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون پر حملے کی تاحال وجوہات معلوم نہ ہو سکی، ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔