دھوکے سے رقم ہتھیانے کا الزام، 3 خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

دھوکے سے رقم ہتھیانے کا الزام، 3 خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 خواتین جبکہ 2 مرد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہری کے دھوکے سے ہتھیائے گئے 23 لاکھ روپے اور کروڑں روپے کے جعلی کاغذات برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ملزمان سے اور بھی انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔