پیر محل سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا

پیر محل سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا

دو اپریل کو ڈاکٹر عاصم کو اغوا کاروں نے پیر محل کے علاقے مکہ بلاک سے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کے والد کی مدعیت میں چھ نا معلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی رہائی کے لئے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس کی ادائیگی کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اغوا کار مغوی ڈاکٹر کو عبدالحکیم انٹر چینج کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔