پشاور : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگردگرفتار

پشاور : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگردگرفتار

‏ انسداد دہشتگردی پولیس (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق گرفتار مطلوب دہشتگردوں کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی اور میگزین برآمد کیے گئےجبکہ دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔