دینہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر دینہ میں خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
دینہ پولیس کے مطابق تھانہ منگلا کے گاؤں رانجھا میرا میں خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں 50 سالہ نصرت، 53 سالہ شاہدہ پروین اور 23 سالہ اسامہ شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔