پشاور : ریڈیو پاکستان پر حملے کا ایک اور ملزم گرفتار

Published On 22 May,2023 10:46 am

پشاور : (دنیانیوز ) پشاور میں ریڈیو پاکستان پر حملے کے ایک اور ملزم کوگرفتار کر لیا گیاہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ خان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام سے ہے، موسیٰ خان ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگانے کے جرم میں پولیس کو  مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 9مئی سے روپوش تھا اور اس  کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی شناخت مختلف ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والامبینہ ملزم گرفتار

واضح رہے کہ 9 مئی کو  سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔

ریڈیو پاکستان پر حملے اور عمارت کو جلائے جانے کے بعد نشریات دو دن تک معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔

Advertisement