سوات : مسلح افراد کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

سوات : مسلح افراد کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

سوات پولیس کے مطابق بنجوٹ کی پہاڑی دوشے میں مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مقامی نوجوان جس کی شناخت جمدالی خان کے نام سے ہوئی ہے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جس کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔