سیالکوٹ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

Published On 25 May,2023 01:28 am

سیالکوٹ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے مظفر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو شہری سے کار چھین کر فرار ہوئے تھے، ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement