کراچی : قتل اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی : قتل اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزمان قتل، اقدام قتل اور سٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور عابد زمان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان نے گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کار سوار شہری کو قتل کیا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔