چنیوٹ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

چنیوٹ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

چنیوٹ پولیس کے مطابق تھانہ لنگرآنہ کی حدود میں چک 185 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اکرام اور عارف کانجن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔