اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی کوئٹہ، پشاور،کراچی اور اسلام آباد میں کی گئی ، ان کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 6 کلوہیروئن،164  کلو چرس جبکہ 7710 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔