کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

Published On 31 May,2023 12:58 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت کاشان اور عمیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔